اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے اپنی سینیٹ نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے احترام میں دیا۔
سینیٹ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ’’بھارت کو پاک فوج نے شکست دی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دنیا نے عزت دی ہے، میں نے ترمیم کے حق میں ووٹ فوج کی وجہ سے دیا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ وہ آج اپنی نشست سے استعفیٰ دے رہے ہیں اور ایوان سے درخواست کرتے ہیں کہ انہیں ’’ڈی نوٹی فائی‘‘ کر دیا جائے۔
خیال رہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پارٹی پالیسی کے برخلاف 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ وہ 2021ء میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، ان کی مدتِ رکنیت مارچ 2027ء تک تھی۔






