پاک فوج اور اماراتی صدارتی گارڈز کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق’ جلمود اول‘ اختتام پذیر

پاک فوج اور اماراتی صدارتی گارڈز کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق’ جلمود اول‘ اختتام پذیر 0

تربیلا: پاک فوج اور متحدہ عرب امارات کے صدارتی گارڈز کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’جلمود اول‘ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔ مشق کا مقصد دونوں ممالک کے فوجی دستوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ مشق تربیلا کے علاقے میں منعقد کی گئی، جس میں اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور یو اے ای صدارتی گارڈز کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ مشق کا بنیادی محور یرغمالیوں کی بازیابی (Hostage Rescue Operations) اور انسدادِ دہشت گردی کے جدید حربوں کی مشق تھی۔

اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ ایس ایس جی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ متحدہ عرب امارات کے سینیئر عسکری حکام اور سفارت کار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، اس مشترکہ مشق سے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تعاون کے نئے راستے کھلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں