سکیورٹی فورسز دہشتگروں کے عزائم ناکام بنا رہی ہیں، عطا تارڑ

سکیورٹی فورسز دہشتگروں کے عزائم ناکام بنا رہی ہیں، عطا تارڑ 0

اسلام آباد: ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک میں دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاک فوج نے کامیابی کے ساتھ دہشتگردوں کو نشانہ بنایا اور اس نے نہایت پیشہ ورانہ کردار ادا کیا ہے، جسے دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاک فوج دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے اور ان کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دہشتگردوں کا صفایا کرکے دم لیا جائے گا اور انہیں پاکستان میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان کی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ پاک فوج نے حالیہ آپریشنز میں تقریباً 500 طلبہ کی جانیں بچائیں اور بھارت و افغانستان کی ممکنہ سازشوں کو بھی ناکام بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں