کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم پاکستان کا جاری دورہ مکمل کرے گی۔ اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ سری لنکن ٹیم کے چند کھلاڑی سیکیورٹی خدشات کے باعث دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صورتحال کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے۔ پی سی بی نے سری لنکن ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد مہمان ٹیم نے دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے اور تمام انتظامات بین الاقوامی معیار کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔






