راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے بقیہ دو میچز کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اب دونوں ٹیموں کے درمیان بقیہ ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
اس سے قبل یہ میچز 13 اور 15 نومبر کو طے تھے، تاہم انتظامی اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ان کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی۔ نئی تاریخوں کے مطابق دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوں گے۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شائقینِ کرکٹ کے لیے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ یہ سیریز شاندار ماحول میں مکمل ہوگی۔






