اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد نے حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف ملک گیر احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے جمعہ کے روز مختلف شہروں میں مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے اپنی ذیلی تنظیموں کو احتجاج کی تیاریوں سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم عوام کے بنیادی حقوق اور پارلیمانی نظام کے خلاف ہیں، اس لیے ان کی مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔
واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد نے پہلے ہی آئینی ترامیم کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے تحت مرحلہ وار احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔






