وفاقی کابینہ کا اجلاس موخر، کب ہوگا؟ شیڈول جاری

وفاقی کابینہ کا اجلاس موخر، کب ہوگا؟ شیڈول جاری 0

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا طے شدہ اجلاس موخر کر دیا گیا ہے، تاہم اب یہ اجلاس آج منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران کابینہ 27ویں آئینی ترمیم کے بل میں شامل نئی ترامیم کی توثیق کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور اہم قومی معاملات پر غور کیا جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے کابینہ ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی دستیابی یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں