اسلام آباد: سینیٹ کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 27ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا۔ اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیمی بل پیش کیا۔
27ویں آئینی ترمیم کے حق میں 234 اراکین نے ووٹ دیا جبکہ صرف 4 اراکین نے مخالفت کی۔ ترمیم میں سینیٹ سے منظور شدہ ترامیم کے ساتھ اضافی ترامیم بھی قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں، جن میں وزیر قانون نے 8 اضافی ترامیم پیش کیں۔ قومی اسمبلی نے شق وار 59 ترامیم کی منظوری دی۔
قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری کے بعد بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ وہیل چیئر پر موجود تھے، اور میاں نواز شریف و وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ارکان اسمبلی سے خطاب کیا۔ اجلاس بعد ازاں جمعرات شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔






