قومی اسمبلی نے آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹس میں ترامیم منظور کر لیں

قومی اسمبلی نے آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹس میں ترامیم منظور کر لیں 0

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی۔ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے تینوں ترامیمی بل ایوان میں پیش کیے۔

ایوان میں پیش کیے گئے آرمی ایکٹ 1952ء میں ترمیمی بل کو رائے شماری کے بعد کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔ اسی طرح پاکستان ایئر فورس ایکٹ 1953ء اور پاکستان نیوی آرڈیننس 1961ء میں ترامیم کے بل بھی ووٹنگ کے ذریعے منظور کر لیے گئے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وضاحت کی کہ یہ ترامیم 27ویں آئینی ترمیم کو موجودہ قوانین سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ اب تقرری کی تاریخ سے پانچ سال کے لیے ہوگا، جبکہ ایئر فورس اور نیوی کے ڈھانچے میں بھی چند انتظامی تبدیلیاں شامل کی گئی ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم کے مطابق نئی عدالت میں تقرریوں سے متعلق ترامیم منظور کر لی گئی ہیں، جن میں پہلی تعیناتی چیف جسٹس کی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اب سے چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں