جسٹس امین الدین خان پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر

جسٹس امین الدین خان پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر 0

اسلام آباد: جسٹس امین الدین خان کو پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان مشاورت کے بعد تقرری کی منظوری دی گئی، جس کے بعد وزارتِ قانون نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر کل صبح 10 بجے ایوانِ صدر میں حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز، حکومتی شخصیات اور دیگر معزز مہمان شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان اس سے قبل سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ اس ماہ کی 30 نومبر کو ریٹائر ہونے والے تھے، تاہم اب انہیں نئے عدالتی ڈھانچے کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کا قیام 27ویں آئینی ترمیم کے تحت عمل میں آیا ہے، جس کا مقصد آئینی معاملات اور بنیادی حقوق سے متعلق مقدمات کی علیحدہ سطح پر سماعت کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں