وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کا پہلا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کا پہلا فیصلہ 0

اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد عدالت کے انتظامی امور سے متعلق پہلا اہم فیصلہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار وفاقی آئینی عدالت تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت مقرر کر دیا ہے، جو عدالت کے ابتدائی ڈھانچے کی تشکیل کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں