صدر مملکت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے

صدر مملکت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے 0

اسلام آباد میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے باضابطہ طور پر منظور کر لیے ہیں۔ دونوں ججز نے گزشتہ روز 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفے ایوانِ صدر کو ارسال کیے تھے۔

ایوانِ صدر کے اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ صدر مملکت نے دونوں ججز کے استعفے منظور کر لیے ہیں، جس کے بعد یہ فیصلے مؤثر ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق استعفے جمع کرانے سے قبل جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے ساتھی ججز سے چیمبرز میں الوداعی ملاقاتیں کیں۔ اس دوران کئی ججز نے دونوں سے استعفیٰ نہ دینے کی درخواست کی اور آخری لمحے تک انہیں اپنے فیصلے سے باز رکھنے کی کوشش کرتے رہے، تاہم دونوں ججز اپنے مؤقف پر قائم رہے۔

الوداعی ملاقاتوں کے بعد دونوں ججز سپریم کورٹ سے رخصت ہوئے اور اسی رات اپنے استعفے صدر مملکت کو بھیج دیے، جو آج منظور کرلیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں