رائزنگ سٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

رائزنگ سٹار ایشیا کپ پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا 0

دوحہ میں کھیلے گئے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان شاہینز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت اے ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 137 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف 13.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے طوفانی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ محمد نعیم نے 14 جبکہ یاسر خان نے 11 رنز بنائے۔

اس سے قبل بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز بھی مکمل نہ کر سکی اور 19ویں اوور کی آخری گیند پر پوری ٹیم 136 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی اننگز میں ویبھو سوریا ونشی 45 اور نامن داہر 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ باقی بیٹرز پاکستان کی باؤلنگ کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔

پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ معاذ صداقت اور سعد مسعود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صفیان مقیم، احمد دانیال اور عبید شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں