فلسطینی ریاست کے قیام کے مخالف ہیں اور یہ مؤقف کبھی نہیں بدلے گا: نیتن یاہو

فلسطینی ریاست کے قیام کے مخالف ہیں اور یہ مؤقف کبھی نہیں بدلے گا نیتن یاہو 0

تل ابیب: اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنے سخت مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کسی بھی علاقے میں فلسطینی ریاست کے قیام کا مخالف ہے اور یہ پالیسی کبھی تبدیل نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کو غیر مسلح کرنا ناگزیر ہے جبکہ حماس کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، چاہے یہ عمل آسان ہو یا مشکل۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے واضح کیا کہ فلسطینی ریاست سے متعلق اسرائیل کی مخالفت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اسی روز اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاتز اور وزیرِ خارجہ گدعون سار نے بھی اسی نوعیت کے بیانات جاری کیے تاہم انہوں نے نیتن یاہو کا براہِ راست ذکر نہ کیا۔

دوسری جانب پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہونے والا ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ امن منصوبے کی منظوری کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ یہ منصوبہ اسرائیل اور حماس کے درمیان صدر ٹرمپ کی ثالثی سے طے پانے والی جنگ بندی پر عملدرآمد سے متعلق ہے، جس کے تحت غزہ میں عبوری انتظامیہ اور عارضی بین الاقوامی سیکیورٹی فورس قائم کرنے کی تجویز شامل ہے۔

تازہ ترین مسودے میں ممکنہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کا ذکر بھی موجود ہے، جس کی اسرائیلی حکومت جانب سے سخت مخالفت کی جا رہی ہے اور اسے اسرائیل کی سلامتی کے لیے ناقابلِ قبول قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں