حسینہ واجد پر انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائےگا

حسینہ واجد پر انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائےگا 0

ڈھاکا: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، جبکہ ملک بھر میں کشیدگی اور بے چینی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ استغاثہ نے حسینہ واجد کے لیے سزائے موت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

شیخ حسینہ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2024 میں طلبہ تحریک کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات دیے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس دوران کم از کم 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس نے عالمی سطح پر شدید تشویش کو جنم دیا۔

عدالتی فیصلے سے قبل ملک میں صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے۔ کئی شہروں میں پرتشدد واقعات سامنے آئے ہیں جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سابق حکمراں جماعت عوامی لیگ نے مقدمے کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے ملک گیر “لاک ڈاؤن” کا اعلان کردیا ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

کشیدہ حالات کے پیش نظر حکومت نے سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے دارالحکومت ڈھاکا میں 400 فوجی اہلکار تعینات کر دیے ہیں، جبکہ پولیس اور رینجرز بھی الرٹ ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں