اکانومسٹ کی خبر درست، بشریٰ بی بی سکیورٹی خطرہ، تحقیقات ہونی چاہئے: خواجہ آصف

اکانومسٹ کی خبر درست، بشریٰ بی بی سکیورٹی خطرہ، تحقیقات ہونی چاہئے خواجہ آصف 0

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اکانومسٹ کی رپورٹ درست ہے اور یہ کوئی عام جریدہ نہیں بلکہ مستند خبر فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی سکیورٹی خطرہ ہیں اور اس معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

خواجہ آصف نے ٹی وی گفتگو میں بتایا کہ اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی جنرل فیض کے لیے کام کرتی تھیں اور انہیں جو معلومات ملتی تھیں وہ وہ بانی پی ٹی آئی کو فراہم کر دیتی تھیں، جو بعد میں سچ ثابت ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرانی چالاکیوں میں گرفتار رہے اور بشریٰ بی بی کے ذریعے جنرل عاصم منیر اور جنرل باجوہ نے ان پر کنٹرول حاصل کیا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ہوا، جس میں پاکستان میں مالی اور سیاسی نقصان پہنچا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے کچھ فیصلے، بشمول عثمان بزدار کا تقرر، پیرنی کے مشورے اور روحانی اثرات کی بنیاد پر کیے گئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس نوعیت کی توہم پرستی ہمارے مذہب میں جائز نہیں ہے اور ملک میں لوٹ مار بھی ایک منصوبے کے تحت کی گئی۔

انہوں نے عدالتی نظام پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے تبادلے اور آئینی فیصلے عدالت کے اختیار میں ہیں، وزیر اعظم یا پارلیمنٹ کے نہیں، اور عدلیہ کو آزاد دیکھنا ضروری ہے۔ خواجہ آصف نے اپنی ذاتی تنخواہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سول افسران کے ساتھ فرق ہے، لیکن ضرورت پڑنے پر ذمہ داری ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں