جنگ مسلط کرنے والوں کو اُسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا: فیلڈ مارشل

جنگ مسلط کرنے والوں کو اُسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا فیلڈ مارشل 0

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، لیکن اگر کسی نے جنگ مسلط کی تو اسے اسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا مئی میں دیا گیا۔ یہ بیان انہوں نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ظہرانے کے موقع پر ایوان صدر میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ اللہ کے حکم اور اُس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان جب اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو دشمن پر اس کی پھینکی ہوئی مٹی بھی میزائل بن جاتی ہے۔ انہوں نے غزوہ احد اور متعلقہ قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل کے درمیان بھی طویل بات چیت ہوئی، جس میں بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو، برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی سفیر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں