وزیرخارجہ اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو پہنچ گئے

وزیرخارجہ اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو پہنچ گئے 0

ماسکو: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ حکومت کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے۔ یہ اجلاس 17 سے 18 نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔

ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کا استقبال روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزن، سٹیٹ پروٹوکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈر پرسوف، روسی وزارتِ خارجہ کے سیکنڈ ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزی سورووتسیف اور پاکستان ایمبیسی کے سینئر حکام نے کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اجلاس کے دوران مختلف دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور سلامتی کے امور پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر رکن ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا مؤقف اجاگر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں