ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکا کے اہم سرکاری دورے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، دفاعی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے خاص اہمیت کا حامل ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی ولی عہد کا باضابطہ استقبال کریں گے۔ ملاقات میں خطے کے امن و استحکام، دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حوالے سے اہم فیصلوں پر بات چیت متوقع ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق یہ دورہ سات سال بعد امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات کو نئی جہت دینے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ملاقات کے دوران فلسطین کے دیرپا حل کے حوالے سے بھی امور زیر بحث آئیں گے۔ مزید براں، سرمایہ کاری کانفرنس 19 نومبر کو منعقد ہوگی۔






