پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کردیا

پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کردیا 0

راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ بیٹر برائن بینیٹ 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ سکندر رضا نے 34 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ مارومانی نے 30 رنز اور رینڈن ٹیلر نے 14 رنز اسکور کیے۔

بالنگ کے شعبے میں پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 151 رنز بنا کر 5 وکٹوں کے نقصان پر میچ اپنے نام کیا۔ فخر زمان 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عثمان خان 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ صائم ایوب نے 22، صاحبزادہ فرحان نے 16 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا صرف ایک رن بنا سکے جبکہ بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رچرڈ نگاروا، ٹینوٹینڈا ماہوسا اور گریم کریمر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں