پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر، کلاؤڈ فلیئر نے خرابی کی تصدیق کردی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر، کلاؤڈ فلیئر نے خرابی کی تصدیق کردی 0

اسلام آباد سمیت دنیا بھر کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروسز میں اچانک آنے والی خرابی کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی سطح پر انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور سروسز کے ڈاؤن ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور مختلف آن لائن ایپلی کیشنز متاثر ہوئیں۔

انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی معروف کمپنی کلاؤڈ فلیئر نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی سطح پر پیش آنے والی اس تکنیکی خرابی پر کام کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق نہ صرف سوشل میڈیا سائٹس بلکہ اے آئی سروسز اور ایمیزون ویب سروسز (AWS) کو بھی مسائل کا سامنا ہے۔ کلاؤڈ فلیئر کا کہنا ہے کہ وہ سروس ڈاؤن ہونے کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں اور صورتحال کو جلد بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انٹرنیٹ سست روی کے باعث واٹس ایپ سمیت دیگر میسیجنگ ایپلی کیشنز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ صارفین کی بڑی تعداد نے شکایت کی ہے کہ واٹس ایپ پر پیغامات اور میڈیا فائلز ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہیں۔ مختلف ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز لوڈ ہونے میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا کر رہی ہیں، جبکہ شہریوں نے انٹرنیٹ کی بندش پر شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں