پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی 0

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی طیاروں پر فضائی پابندی سے متعلق نیا نوٹم جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بندش 23 دسمبر تک برقرار رہے گی۔

نوٹم کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود بھارتی تمام مسافر اور ملٹری طیاروں کے لیے بند رہے گی۔ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے، جو اب مذکورہ مدت تک جاری رہے گی۔

حکام کے مطابق فضائی پابندی کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو اب تک اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، کیونکہ طویل روٹس اختیار کرنے سے ان کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں