اسحاق ڈار کی صدر یورپی یونین کونسل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی صدر یورپی یونین کونسل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال 0

برسلز: نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی حالات اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتے ہوئے مثبت تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں اسحاق ڈار نے دو طرفہ اور کثیر الجہتی محاذ پر یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعتراف کیا۔ فریقین نے جی ایس پی پلس، تجارتی تعاون اور اقتصادی پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون اور شراکت داری کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں