اسرائیل کی غزہ جنگ معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، مزید32فلسطینی شہید کر دیے

اسرائیل کی غزہ جنگ معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، مزید32فلسطینی شہید کر دیے 0

غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں اور صرف ایک دن میں مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔ صورتحال مزید سنگین ہوتی جارہی ہے کیونکہ فضائی حملوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔

عرب میڈیا کے مطابق بنی سہیلہ کے علاقے میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں خان یونس کے قریب 3 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ ناصر اسپتال کے قرینی علاقے میں ایک اور فضائی حملے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ مجموعی طور پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں صیہونی بربریت کے نتیجے میں 32 افراد شہید ہوئے۔

محکمہ صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق شہداء میں 12 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں، جبکہ اسرائیلی حملوں میں 88 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ اسپتالوں پر دباؤ برقرار ہے اور طبی سہولیات شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 69 ہزار 546 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارتِ صحت نے بتایا کہ ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں محدود ہونے کے باعث متاثرین تک بروقت رسائی ممکن نہیں۔ خان یونس سمیت مختلف علاقوں میں گھروں کی تباہی کے بعد ملبے تلے دبے شہریوں کی تلاش ابھی تک جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں مجموعی زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 833 ہوچکی ہے، جبکہ عوام شدید مشکلات اور انسانی بحران کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں