ٹی 20 سیریز میں زمبابوے کی سری لنکا کو 67 رنز سے شکست

ٹی 20 سیریز میں زمبابوے کی سری لنکا کو 67 رنز سے شکست 0

راولپنڈی: سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں زمبابوے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی۔ زمبابوے نے بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں سری لنکا کو مکمل طور پر دباؤ میں رکھا۔

سری لنکا کی جانب سے پہلے باؤلنگ کی دعوت پر زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔ برائن بینیٹ 49 اور سکندر رضا 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ریان برل 18، برینڈن ٹیلر اور موسیکیوانے 11، اور مارو مانی 10 رنز بنا سکے۔ سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسارنگا نے 3 جبکہ ایشان ملنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ابتدا ہی سے سری لنکن بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار رہی اور صرف 30 رنز پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ کپتان داسن شاناکا 34 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ بھانوکا راجا پاکسے نے 11، کامیندو مینڈس نے 9، کوشال مینڈس نے 6 اور کوشال پریرا نے 4 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا، بریڈ ایونز نے 3، رچرڈ نگاروا نے 2 جبکہ ریان برل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں زمبابوے کو میزبان پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، تاہم سری لنکا کے خلاف یہ ان کی پہلی کامیابی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں