گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے وفاق نے صوبوں کو 4 دسمبر کو بلا لیا

گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے وفاق نے صوبوں کو 4 دسمبر کو بلا لیا 0

اسلام آباد: گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کے لیے وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کو 4 دسمبر کو اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کر دیا ہے اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے این ایف سی ایوارڈ پر عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) بھی شریک ہوگا، جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور ٹیکنوکریٹ کمیشن کے ممبران بھی اجلاس میں موجود رہیں گے۔ اجلاس میں تمام این ایف سی ارکان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جن میں پنجاب سے ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے اسد سعید، بلوچستان سے فرمان اللہ اور خیبرپختونخوا سے مشرف رسول شامل ہوں گے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں ایوارڈ سے متعلق سفارشات، ذیلی گروپس کے قیام کا جائزہ اور مستقبل کے اجلاسوں کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنا شامل ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی سیکرٹری خزانہ کمیشن کے آفیشل ایکسپرٹ کے طور پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں