دبئی ایئر شو: جے ایف 17 تھنڈر کی فروخت کیلئے دوست ملک کیساتھ معاہدہ پر دستخط

دبئی ایئر شو جے ایف 17 تھنڈر کی فروخت کیلئے دوست ملک کیساتھ معاہدہ پر دستخط 0

دبئی: دبئی ایئر شو 2025 میں جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری نے تمام توجہ اپنی جانب مرکوز کر لی، اور ایک دوست ملک کے ساتھ اس کی خریداری کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔

پاک فضائیہ کا دستہ ایئر شو میں شرکت کے لیے یو اے ای میں موجود ہے اور آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری نے غیر معمولی دلچسپی حاصل کی۔ معرکہ حق میں اس طیارے کی شاندار کارکردگی نے اسے عالمی سطح پر ایک قابلِ اعتماد جنگی طیارے کے طور پر متعارف کرایا، جس پر متعدد ممالک نے گہری دلچسپی ظاہر کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری کے لیے ایم او یو پر دستخط ہو گئے، جو پاکستان کے دفاعی اور صنعتی تعاون میں اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ جے ایف-17 کی بڑھتی ہوئی عالمی شہرت اور بین الاقوامی سطح پر اعتماد کی علامت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں