ماہِ جمادی الثانی 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 23 نومبر بروز اتوار ہوگی

ماہِ جمادی الثانی 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 23 نومبر بروز اتوار ہوگی 0

اسلام آباد: مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی ماہِ جمادی الثانی 1447ھ کے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ کمیٹی کے مطابق پاکستان کے کسی بھی شہر یا علاقے سے چاند دکھائی دینے کی تصدیق نہیں ہو سکی، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ یکم جمادی الثانی 23 نومبر بروز اتوار ہوگی۔

لاہور میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوانِ اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندگان بھی شریک ہوئے، جبکہ ماہرین ڈاکٹر حسن علی بیگ، شوکت اللہ خان اور زین العابدین نے تکنیکی معاونت فراہم کی۔

ملک کے مختلف حصوں میں موسم ابر آلود اور گرد آلود رہنے کے باعث چاند دکھائی نہ دے سکا۔ اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے، جہاں متفقہ طور پر چاند کی عدم رویت کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، اتحاد اور عالمِ اسلام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں