پاکستان شاہینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان شاہینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا 0

دوحہ میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 125 رنز اسکور کیے۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے سعد مسعود نے 38 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ عرفات منہاس نے 25 اور معاذ صداقت نے 23 رنز جوڑے۔

بنگلہ دیش اے کی بولنگ میں ریپون منڈول نمایاں رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ راکبول حسن نے 2 وکٹیں جبکہ ایس ایم مہروب، جیشن عالم اور عبدالغفار ثقلین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش اے نے بھی بھرپور مقابلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 125 رنز بنا کر میچ برابر کردیا، جس کے بعد فیصلہ سپر اوور پر پہنچا۔ سپر اوور میں بنگلادیش اے کی ٹیم صرف 6 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

پاکستان شاہینز نے سپر اوور میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے صرف چار گیندوں پر مطلوبہ 7 رنز حاصل کرلیے اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے احمد دانیال نے میچ میں 2 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں