ٹی 20 سیریز:قومی ٹیم کی ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی، زمبابوے کو69 رنز سے شکست

ٹی 20 سیریزقومی ٹیم کی ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی، زمبابوے کو69 رنز سے شکست 0

راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹی20 ٹرائی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی مسلسل تیسری کامیابی سمیٹ لی۔ اس فتح کے ساتھ گرین شرٹس نے فائنل تک رسائی کی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 195 رنز اسکور کیے۔ اوپنر صائم ایوب ایک بار پھر بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ دوسری جانب صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ وہ 132 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم نے بھی ایک کلاسیک اننگز کھیلتے ہوئے 74 رنز بنائے اور ٹیم کے بڑے مجموعے میں اہم کردار ادا کیا۔ فہیم اشرف رن آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر بلے بازوں نے بھی قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو 195 تک پہنچایا۔

196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم کبھی بھی رفتار برقرار نہ رکھ سکی۔ صرف 60 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ زمبابوے کے کھلاڑی پاکستان کی مضبوط بولنگ لائن کا مقابلہ نہ کر سکے اور پوری ٹیم 126 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل زمبابوے کے خلاف ایک میچ اور سری لنکا کے خلاف بھی ایک میچ جیت کر ایونٹ میں مسلسل تین فتوحات حاصل کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں