آئی ایم ایف رپورٹ میں کارٹلنگ کا ذکر ہوا، ہم انکو ایکسپوز کرنا چاہتے ہیں: مصدق ملک

آئی ایم ایف رپورٹ میں کارٹلنگ کا ذکر ہوا، ہم انکو ایکسپوز کرنا چاہتے ہیں مصدق ملک 0

لاہور میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ میں ملک میں موجود کارٹلنگ کا واضح ذکر کیا گیا ہے، اور حکومت کا مقصد ان کارٹلز کو بے نقاب کرنا اور انہیں ختم کرنا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں 13 نشستوں پر پولنگ ہوئی، مگر تحریک انصاف کی جانب سے بائیکاٹ کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “کیا جب پی ٹی آئی جیتے تو الیکشن ٹھیک ہوتا ہے؟” پاکستان میں انتخابی نتائج تسلیم کرنے کی روایت بدقسمتی سے کمزور رہی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ حکومت نے خود چاہت اور اتفاق رائے سے شائع کی ہے۔ یہ کہنا درست نہیں کہ آئی ایم ایف نے حکومت کے خلاف چارج شیٹ جاری کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ رپورٹ اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت پبلک کی گئی ہے، جس پر حکومت عمل کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق رپورٹ میں پی ٹی آئی دور کی شوگر مافیا کا حوالہ بھی شامل ہے، اور یہ الزامات حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے نہیں بلکہ نظام کی اصلاح کے لیے سامنے لائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت رپورٹ نہ چھپاتی تو اعتراض ہوتا، اور اب شائع کر دی تو الزام لگایا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف کا دباؤ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں