صوابی : پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک، ہینڈ گرنیڈ و اسلحہ برآمد

صوابی پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک، ہینڈ گرنیڈ و اسلحہ برآمد 0

صوابی: صوبائی پولیس کے مطابق تھانہ ٹوپی کی حدود میں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو خطرناک دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت یاسر ولد شیر امان اور سعود الرحمان کے ناموں سے ہوئی، جو چوکی کلابٹ پر ہینڈ گرینیڈ حملے میں ملوث تھے۔

مقابلے کے دوران دہشت گردوں سے ہینڈ گرینیڈ، دو پستول اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق کانسٹیبل نور کمال شاہ شہید ہو گئے، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑے نقصان کو ٹال دیا گیا۔

علاقے میں مزید امن قائم کرنے اور دہشت گرد عناصر کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں