اسلام آباد: ایتھوپیا کے ہیلی گبی آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد راکھ اور دھوئیں کے بادل کئی ممالک تک پہنچ گئے ہیں۔ ادیس ابابا میں واقع آتش فشاں سے نکلنے والا دھواں 9 میل تک پھیل گیا اور ریڈ سی عبور کرتے ہوئے یمن اور عمان تک پہنچ گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق راکھ کے بادل بھارت اور شمالی پاکستان تک بھی پہنچ گئے ہیں، جس سے فضائی اور ماحولیاتی صورتحال پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ مقامی اہلکاروں کے مطابق ابھی تک آتش فشاں کے پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مویشی پالنے والے افراد کی معیشت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
آتش فشاں کی سیاہ راکھ شمال مشرقی ایتھوپیا میں خوف اور تشویش پیدا کر رہی ہے، اور متاثرہ علاقوں میں رہائشیوں کو انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔






