لاہور: ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں ون ڈے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز پہلے مارچ (13 سے 19 مارچ) میں کھیلنے کی تجویز تھی، تاہم پاکستان اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز اس سیریز کو پی ایس ایل کے بعد کرانے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی، جس کے لیے تین ٹی 20 میچز 30 جنوری سے 5 فروری تک شیڈول کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد ممکنہ طور پر ون ڈے سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔






