قلات میں زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

قلات میں زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے باہر نکل آئے 0

بلوچستان کے ضلع قلات میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.0 جبکہ گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز قلات کے قریب واقع تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ علاقے میں کچھ دیر تک خوف کا ماحول برقرار رہا، تاہم شہریوں نے اپنے گھروں اور آس پاس کے مقامات کا جائزہ لیا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر ممکن احتیاطی اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں