اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مملکتِ بحرین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ 26 سے 27 نومبر 2025 تک جاری رہے گا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور دیگر اہم حکام شامل ہوں گے۔ وفد بحرینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔
دورے کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق گفتگو کی جائے گی، جبکہ نئے مواقع اور مشترکہ منصوبوں پر بھی غور متوقع ہے۔






