پاکستان نیوی کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد

پاکستان نیوی کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد 0

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نیوی نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ یہ میزائل جدید ٹیکنالوجی، بہترین گائیڈنس سسٹمز اور جدید سہولتوں سے آراستہ ہے اور سمندری و زمینی اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ میزائل پاکستان کی خود ساختہ تیار کردہ ٹیکنالوجی کا حصہ ہے۔ تجربے کا مشاہدہ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر متعلقہ یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

پاک فوج نے کہا کہ یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی تکنیکی مہارت اور دفاعی خود مختاری کا مظہر ہے اور ملک کی سمندری دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں