اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں مسترد کر دیں

اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں مسترد کر دیں 0

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے بارے میں گردش کرنے والی تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ حکام کے مطابق عمران خان جیل میں موجود ہیں اور مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

جیل انتظامیہ نے واضح کیا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اطلاعات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی طبی ضروریات اور صحت کا باقاعدگی سے خیال رکھا جاتا ہے اور وہ معمول کے مطابق وقت گزار رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں