ہنگو میں دہشتگردوں کا حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار شہید

ہنگو میں دہشتگردوں کا حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار شہید 0

ہنگو: ضلع ہنگو میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں شاہو روڈ پر واقع قاضی تالاب چیک پوسٹ پر پیش آیا، جہاں مسلح دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہدا کی میتوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او خان زیب خان کا کہنا ہے کہ پولیس نے انتہائی بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کو بھی ممکنہ طور پر نقصان پہنچا ہے، تاہم اس بارے میں حتمی معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں