راولپنڈی : ٹی20 ٹرائی سیریز کے فائنل سے قبل ٹرافی کی شاندار رونمائی کر دی گئی۔ پاکستان اور سری لنکا کے کپتانوں نے فائنل سے ایک روز قبل ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوا کر ایونٹ کے اختتامی مقابلے کا باقاعدہ آغاز کیا۔

فائنل ہفتہ کے روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے لیے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔ شائقین کرکٹ ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سیریز کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنائی تھی، جس کے بعد فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔






