پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا 0

لاہور : پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے باضابطہ طور پر اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کے دوران اپوزیشن کے شدید نعرے بازی اور شور شرابے کے باوجود نومنتخب ارکان نے اپنی تقریب مکمل کی۔

حلف اٹھانے والوں میں میاں سلطان رانجھا، علی حیدر نور نیازی، آزاد علی تبسم، طاہر پرویز، احمد شہریار اور محمد حنیف شامل تھے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔

حلف برداری کے دوران اپوزیشن ارکان نے اپنی سیٹوں پر کھڑے ہو کر ڈیسک بجائے اور نعرے لگائے، تاہم حکومتی بینچز نے بھرپور جوابی نعرے بازی کی۔ اس کے باوجود نومنتخب ارکان نے حلف برداری باآرامی مکمل کی اور پنجاب اسمبلی میں نئے سیشن کی کارروائی کا آغاز ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں