سہیل آفریدی صوبے کے معاملات دیکھے، حکومت بلیک میل نہیں ہوگی: عطا تارڑ

سہیل آفریدی صوبے کے معاملات دیکھے، حکومت بلیک میل نہیں ہوگی عطا تارڑ 0

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما سہیل آفریدی صوبے کے معاملات دیکھیں اور حکومت کو دھرنے یا احتجاج سے بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی کی ملاقاتیں جیل مینوئل کے مطابق ہوں گی، اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی کو جیل میں سب سے زیادہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں، لیکن سہیل آفریدی بزدار پلس پلس بن چکے ہیں، اور قانون یہ اجازت نہیں دیتا کہ جیل کے باہر بدمعاشی کی جائے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر امن و امان کی صورتحال خراب کی جا رہی ہے، اس لیے ملاقاتیں روک دی گئی ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی میں اندرونی کشیدگی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے معاملات خراب ہیں اور ایک خاتون رہنما نے بھارتی اور افغان میڈیا کو معلومات فراہم کی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کوئی حق نہیں کہ وہ بانی سے ملاقات کریں، بلکہ سہیل آفریدی کو صوبے میں امن و امان بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں