آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا

آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا 0

کراچی: آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے۔

151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر میچ اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلوی بیٹرز اسٹیفن پیلسن 42 رنز اور اسٹیف نوٹلی 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جن کی عمدہ بیٹنگ نے ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ناقابلِ شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلیا کے سامنے اپنی بہترین کارکردگی برقرار نہ رکھ سکی اور ٹائٹل اپنے نام کرنے میں ناکام رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں