کوہلی نے ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی

کوہلی نے ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی 0

رانچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سابق لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری اسکور کرکے کوہلی نے تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں درج کرا لیا۔

کوہلی نے اس میچ میں اپنی 52ویں ون ڈے سنچری مکمل کی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے سچن ٹنڈولکر کی 51 ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کامیابی کے بعد وہ ایک ہی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ کوہلی کے بین الاقوامی کیریئر کی 83ویں سنچری تھی، جس میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹس شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی کوہلی کی یہ چھٹی ون ڈے سنچری تھی، جبکہ اسی مقابلے میں سچن ٹنڈولکر پانچ سنچریوں کے ساتھ دوسرے اور گیری کرسٹن چار سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

رانچی کے میدان پر بھی کوہلی کی یہ تیسری سنچری تھی، جس کے بعد وہ بھارت میں کسی ایک گراؤنڈ پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ اپنی نئی کامیابی کے ساتھ انہوں نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ بین الاقوامی سنچریوں کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں