تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مذاکرات کے لیے بنیادی نکات پیش کر دیے

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مذاکرات کے لیے بنیادی نکات پیش کر دیے 0

اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے جواب میں اپنے بنیادی نکات پیش کر دیے ہیں۔ تنظیم کے مطابق چوری شدہ انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے اور تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ مزید یہ کہ 1973 کے آئین کو اپنی اصل صورت میں بحال کیا جائے۔

تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کی مکمل بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے، اور ملک کی داخلی و خارجی پالیسیوں کا تعین پارلیمنٹ کرے۔ انسانی بنیادی حقوق کے تحفظ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا کی آزادی کو تحفظ فراہم کیا جائے اور پیکا جیسے کالے قوانین کا خاتمہ کیا جائے۔ آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کے تحت شفاف انتخابات کرانے پر زور دیا گیا ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ان نکات پر عمل درآمد کے بغیر کسی بھی سیاسی مذاکرات میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں