اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ 0

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج، جلسے یا جلوس کی اجازت نہیں ہوگی اور قانون کے مطابق ہر غیر قانونی سرگرمی پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے واضح کیا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ پر ہیں اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون سے کام کریں گے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے اعلان کیا کہ ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 یکم سے 3 دسمبر تک نافذ رہے گی۔ اس دوران ہرقسم کے اجتماعات، ریلیاں اور جلوس ممنوع ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے احتجاج اور بعد ازاں رڈیالہ جیل جانے کا اعلان کیا تھا، جس کے پیش نظر سکیورٹی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں