لاہور: وزیراعظم شہباز شریف لندن کے قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان کا خصوصی طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، جہاں سے وہ اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے اور کل اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے لندن کے قیام کے دوران انہوں نے روٹین میڈیکل چیک اپ کرایا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم بحرین کے سرکاری دورے کے بعد لندن گئے تھے۔
واضح رہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی اور نوٹیفکیشن کے حوالے سے ملک میں اپوزیشن اور دیگر حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں، تاہم حکومتی وزرا اور مشیر وزیراعظم کی واپسی پر معاملے کے حل کا عندیہ دے چکے ہیں۔






