پیوٹن نے یورپ کو تیسری جنگ عظیم کی دھمکی دے دی

پیوٹن نے یورپ کو تیسری جنگ عظیم کی دھمکی دے دی 0

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپ نے روس کے خلاف جارحانہ اقدامات کیے تو روس بھی تیسری جنگ عظیم کے لیے تیار ہے۔ صدر پیوٹن نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ روس کا یورپ سے لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، مگر اگر حالات مجبور کریں تو روس دفاع کے لیے مکمل تیار ہے۔

پیوتن نے کہا کہ موجودہ کشیدگی تیزی سے اس مقام تک پہنچ سکتی ہے جہاں بات چیت کے لیے کوئی راستہ باقی نہ رہے۔ انہوں نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی کوششیں ترک کریں، کیونکہ روس اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں