فلسطین نے قطر کو شکست دیکر فیفا عرب کپ 2025 کا پہلا میچ اپنے نام کرلیا

فلسطین نے قطر کو شکست دیکر فیفا عرب کپ 2025 کا پہلا میچ اپنے نام کرلیا 0

دوحہ: دوحہ میں فیفا عرب کپ 2025 کا آغاز ایک تاریخی میچ کے ساتھ ہوا، جہاں فلسطین کی ٹیم نے شائقین کے دل جیت لیے اور ہم وطنوں کے چہروں پر خوشی کی مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

یہ سنسنی خیز میچ الحبیب اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں فلسطین کا مقابلہ میزبان قطر کی ٹیم سے ہوا۔ سٹیڈیم تماشائیوں سے بھرپور تھا اور دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ دفاعی کھلاڑی اور گول کیپر مسلسل مقابلے میں سرگرم رہے، لیکن دونوں ٹیموں کی مسلسل کوششیں کامیابی سے محروم رہیں، جس کی وجہ سے کھیل تقریباً ٹائی کی شکل اختیار کر گیا۔

میچ کے اختتام کے قریب، 95ویں منٹ میں فلسطینی فارورڈ کے کراس پر قطر کے دفاعی کھلاڑی نے بدقسمتی سے خود اپنے گول میں گیند ڈال دی۔ اس ناقابل یقین واقعے کے نتیجے میں فلسطین نے شاندار فتح حاصل کی، جس نے کھلاڑیوں اور شائقین کو جذباتی کر دیا۔

اس فتح کا جشن صرف اسٹیڈیم تک محدود نہیں رہا، بلکہ دنیا بھر میں فلسطینیوں کے چہروں پر خوشی کی مسکراہٹیں نظر آئیں۔ غزہ کی گلیوں میں بچے خوشی سے تالیاں بجا رہے تھے، غرب اردن میں چھتوں پر فخریہ نعرے گونج اٹھے، اور عالمی سطح پر فلسطینی کمیونٹی نے اس تاریخی کامیابی کو اپنے دلوں میں زندہ کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں