ربیکا اور حسین کی شادی کی تصاویر وائرل، مداحوں کی مبارکباد، نیک تمنائیں

ربیکا اور حسین کی شادی کی تصاویر وائرل، مداحوں کی مبارکباد، نیک تمنائیں 0

لاہور: معروف ٹک ٹاکر اور ماڈل ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہیں۔ صارفین جوڑے کو مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نواز رہے ہیں۔

گزشتہ روز شادی کی تقریب مالم جبہ میں منعقد ہوئی، جہاں دلہا اور دلہن نہایت خوش نظر آئے۔ تقریب میں شوبز شخصیات، ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ربیکا خان نے اپنے بڑے دن کے لیے انارکلی طرز کی شرٹ کے ساتھ خوبصورت لال لہنگا پہنا، جبکہ حسین ترین نے آف وائٹ شیروانی کا انتخاب کیا۔ دونوں کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

دونوں نے اپنی آفیشل انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن پر مداحوں کی جانب سے بھرپور مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تقریبات اس سال کے آغاز سے جاری تھیں۔ ان کا نکاح جون میں ہوا تھا اور دونوں طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں منسلک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں